ایشیاکپ: گوتم گمبھیر کا تماشائیوں کو نازیبا اشارہ، سابق کرکٹر کا ردعمل بھی آگیا

Sep 05, 2023 | 12:29:PM
 تماشائیوں کو نازیبا اشارے کے حوالے سے بھارتی سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تماشائیوں کو نازیبا اشارے کے حوالے سے بھارتی سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔

پیر کے روز گوتم گمبھیر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اسٹیڈیم سے باہر جاتے ہوئے تماشائیوں کو نعرے لگانے پر نازیبا اشارہ کرتے ہیں۔

ایکس پر متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جن میں گمبھیر کے پیچھے مختلف نعرے لگائے جارہے ہیں، کچھ بھارتی صارفین نے دعویٰ کیا کہ تماشائیوں نے 'کوہلی کوہلی' کے نعرے لگائے تھے جس پر گمبھیر کو غصہ آیا اور انہوں نے یہ نازیبا حرکت کی۔

دوسری جانب اس ویڈیو سے متعلق دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ کوہلی کوہلی کے نعروں والی آواز کو ایڈٹ کیا گیا ہے، گمبھیر نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کرنے والے پاکستانی شائقین کو یہ اشارہ کیا۔

پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے سابق کرکٹر سے اس وائرل ویڈیو سے متعلق سوال کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ 'سب سے پہلی بات تو یہ کہ سوشل میڈیا پر جو بھی دکھایا جاتا ہے وہ سب سچ نہیں ہوتا، لوگوں کا جو دل کرتا ہے چلاتے ہیں'۔

مزید پڑھیں:  نیب ترامیم کیس، ریفرنس واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے قانون کا جھکاؤکس جانب ہے، چیف جسٹس

گوتم گمبھیر نے پاکستانی تماشائیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا 'جو ویڈیو وائرل ہوئی اس کی سب سے بڑی سچائی یہ ہے کہ اگر آپ بھارت کے خلاف نعرے لگائیں گے، آپ یہ کہیں گے کہ ہندوستان مردہ باد یا آپ کشمیر کے بارے میں بات کریں گے تو بندہ کوئی نہ کوئی ردعمل تو دے گا یا پھر بندہ ہنس کے چلا جائے گا'۔

سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا کہ 'کراؤڈ میں کچھ پاکستانی لوگ تھے جو بھارت کے خلاف چیزیں بول رہے تھے، اسی لیے میں نے یہ کیا'۔