(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز چھ سال کے لیے ڈرائی لیز پر پانچ نئے جدید ترین طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی جانب سے درخواست طلب کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ وائیڈ باڈی طیارے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے کاروبار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ پی آئی اے میں شامل ہونے والے نئے طیاروں میں 250 سے 320 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔
ان طیاروں کے اضافے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے بیڑے میں اب 14 ایئربس اے 320 طیارے شامل ہوں گے۔ اس سال کے شروع میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے بیڑے میں اضافہ کرنے کے لیے دوسرا ایئربس A320 شامل کیا۔
یہ بھی پڑھیے: خواجہ آصف نے عمران خان کے ’’بُُرے وقت‘‘ کی پیسشنگوئی کردی