بابر اعظم اور انگلش کپتان کےدرمیان پریس کانفرنس میں قہقہے،اصل وجہ سامنے آ گئی

Oct 05, 2023 | 19:13:PM
بابر اعظم اور انگلش کپتان کےدرمیان پریس کانفرنس میں قہقہے،اصل وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ورلڈکپ 2023 کےآغاز سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کے درمیان قہقہوں نے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور انگلش کپتان کی ہنستے ہوئے تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے اور کرکٹ شائقین اس تجسس میں مبتلا تھے کہ آیا دونوں میں کس بات پر قہقہے لگے ، پورا دن سوشل میڈیا پر جاری رہنے والی بحث و تکرار کے بعد اب اصل وجہ سامنے آئی ہے ۔ 

کرکٹ ویب سائیٹ کے مطابق  تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی نے روہت شرما سے ہندی میں سوال کیا کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ  صرف اس وجہ سے فاتح قرار دیا گیا تھا کہ اس نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ  سے زیادہ باونڈریز لگائی تھیں آپ کو نہیں لگتا کہ دونوں ٹیموں کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا جانا چاہیے ، جس پر روہت شرما نے ہندی میں ہی  جواب دیا کہ ’’کیا ہے یار، میرا کام نہٰں ہے فاتح کا فیصلہ کرنا‘‘ روہت شرما کے اس فوری جواب پر بابر اعظم ہنس پڑے کیونکہ وہ ہندی سمجھ سکتے تھے لیکن ان کے ساتھ بیٹھے انگلش کپتان  اس بات کو نہ سمجھ سکے اور پھر بابر اعظم نے روہت شرما کی اس بات کو انگلش میں ٹرانسلیٹ کر کے انہیں بتایا جس پر دونوں میں قہقہے لگ گئے ۔