دوسری شادی کا فیصلہ؟ ماہرہ نے پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان کا شادی کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین تھا لیکن آسان تھا۔
ماہرہ خان 2 اکتوبر کو اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصدیق اداکارہ کے بھائی اور ان کی مینیجر نے انسٹاگرام پر جاری تصاویر اور ویڈیو کے ذریعے کی۔
اب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں سمیت تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ شادی پر مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کے لیے ماہرہ خان کا انسٹاگرام اسٹوری میں کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ان سب کی شکر گزار رہیں گی۔ اداکارہ نے درخواست کی اور لکھا 'میرے، اذلان اور سلیم کے لیے دعا کرتے رہیں، دوسری شادی کا فیصلہ میری زندگی کا مشکل ترین لیکن ساتھ ہی آسان بھی تھا'۔
ماہرہ خان نے اسٹوری میں مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی شادی کے مزید لمحات یعنی تصاویر اور ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کریں گی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کیپشن پر اپنی والدہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے لکھا 'میری والدہ کی خواہش تھی کہ میری شادی کی شروعات دعائے خیر سے ہو، میری خوبصورت اماں جو وہیل چیئر پر ہیں، لوگ سمجھتے ہیں وہ زیادہ کچھ نہیں کرسکتیں لیکن دراصل وہ بہت کچھ اور سب کچھ کرسکتی ہیں'۔
View this post on Instagram
ماہرہ نے لکھا 'انہوں نے بیٹھے ہوئے گھر کی تمام ڈیکوریشن اور دیگر تیاریاں کیں اور وہ وقت پر تیار بھی تھیں ، ہمارے والدین کے لیے الحمداللہ'۔ اداکارہ نے بتایا 'اسی دن میری بچپن کی دوستوں نے میرے لیے مایوں رکھی، ان دوستوں کے لیے الحمداللہ جنہیں میں اپنی بہنیں کہہ سکتی ہوں'۔
View this post on Instagram
ماہرہ خان نے یہ بھی بتایا کہ 'میں نے نیچے جانے سے قبل اپنی نانی اور دادی کے لیے موتیا کے پھول لے کر کانوں میں پہنی بالیوں میں ڈال لیے تھے'۔
تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ماہرہ نے دعائے خیر میں آف وائٹ رنگ کے حیدرآبادی کرتے کے ہمراہ سنہرے رنگ کا چوڑی دار پاجامہ پہنا تھا جب کہ مایوں میں انہوں نے روایتی پیلے رنگ کا جوڑا پہنا۔