عمر اکمل کہاں مستقل قیام کرینگے۔۔اہم فیصلہ کر لیا

Oct 05, 2021 | 22:56:PM
میچ فکسنگ۔ امریکا۔ مستقل ۔ قیام
کیپشن: فائل فوٹو۔عمر اکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بیرون ملک جانے والے ممتاز بیٹسمین عمر اکمل نے امریکامیں لیگ کرکٹ کھیلنا شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق 31 سالہ عمر اکمل کا ناردرن کیلیفورنیا کرکٹ ایسوسی ایشن سے محدود مدت کا معاہدہ طے پاگیا، تاہم میچ فکسنگ کے مجرم کرکٹرکا امریکا میں ناکام آغاز ہوا۔اطلاعات کے مطابق عمر اکمل اپنے پہلے ہی میچ میں ناکام رہے
۔ کیلیفورنیا زلمی کی نمائندگی کرنیوالے عمر اکمل صفر کی خفت کا شکار ہوگئے،وہ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل امریکا میں مستقل قیام کے خواہاں ہیں اور قانونی قیام کےلئے امریکا میں طویل مدتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ڈومیسٹک سیزن میں نظر انداز کیے جانے پر بددل ہونے والے عمر اکمل اب امریکا میں مستقل قیام پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔