ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے گیم اوئیرنیس کو انگلینڈ کی ٹیم کی جیت کی وجہ قرار دیا۔

Nov 05, 2022 | 23:19:PM
 ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے گیم اوئیرنیس کو انگلینڈ کی ٹیم کی جیت کی وجہ قرار دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز نے گیم اوئیرنیس کو انگلینڈ کی ٹیم کی جیت کی وجہ قرار دیا۔
سابق کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے بروقت اپنی پلاننگ تبدیل کر کے موقع کی مناسبت سے فاسٹ باولرز کی بجائے سپینرز سے اوورز کروائے کیونکہ فاسٹ باولرز کو مار پڑ رہی تھی تاہم انھوں نے اپنی پلاننگ تبدیل کر کے سپینرز کو موقع دیا جوکہ ان کی اچھی سٹریٹجی کا شاخسانہ ہے۔ آسڑیلیا کی پیچ پر گیند اچھا سپن ہوتا ہے اس لئے انھوں اپنے سپینرز کا پورا فائدہ اٹھایا اور جیت کو ممکن بنایا۔ 
سابق فاسٹ باولرمحمد عامر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے کپتان کی پلاننگ اچھی تھی کہ انھوں نے حالات کا اچھا اندازہ لگایا اور سپینرز کو ذیادہ اوورز کروائے جس کا مثبت نتیجہ نکلا۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ نے اپنے ٹاپ فاسٹ باولرز سے کم اوورز کروائے اور سپنیرز کو استعمال کر کے سری لنکا کی سکور کو محدود کیا اور یہ سب اچھی گیم اویئرنیس کی بدولت ہوا۔ 
سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ انگلینڈ پر پریشر تھا کیونکہ ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تھے تاہم انھوں نے پریشر کو مثبت انداز میں سنبھالا اور موقع کی مناسبت سے اپنی پالیسی کو تبدیل کر کے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔