محمد حفیظ اور لاہور قلندر کا پی ایس ایل کا سفر اختتام کو پہنچا

Nov 05, 2022 | 10:43:AM
محمد حفیظ اور لاہور قلندر کا پی ایس ایل کا سفر اختتام کو پہنچا
کیپشن: ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہیں ختم ہوتا ہے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ کے 4 سیزن لاہور قلندر کے ساتھ کھیلنے کے بعد اس سفر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہیں ختم ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں چار سالوں کے دوران کامیابی اور سیکھنے کے عمل پر فرنچائز کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان خوبصورت یادوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیے: محمد نبی نے افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

یاد رہے کہ اس سے قبل کامران اکمل نے پشاور زلمی کے ساتھ اپنے 7 سالہ  سفر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔