بھارتی فوج کو راجوڑی میں پسپائی کا سامنا،5فوجی ہلاک

May 05, 2023 | 23:44:PM
بھارتی فوج کو راجوڑی میں پسپائی کا سامنا،5فوجی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں بھارتی فورسزکو حملہ آوروں کے ہاتھوں پسپا ئی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  راجوڑی میں فوج کی جانب سے تین روز سے آپریشن جاری ہےجس میں فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے، دھماکوں میں بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، بھارتی سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جمعہ کی صبح سے شدید لڑائی جاری ہے، نتیجے میں حملہ آوروں نے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر کے 5بھارتی فوجی ہلاک کر دئیے، آپریشن میں ہلاکتوں کے بعد ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل  کر دی گئی ہے۔ 

گزشتہ مہینے بھی بھارتی فوجی ٹرک پر حملے کے دوران  بیشتر فوجی ہلاک اور  زخمی ہوئے تھے، بھارتی مُودی میڈیا اپنی ہٹ دھرمی، ملامت اور شرمناک پسپائی کو چھپانے کیلئے ایک مرتبہ پھر راجوڑی حملوں کا الزام پاکستان کے سَر تھوپنا شروع ہو گئی لیکن بھارتی عوام ان حملوں کو مُودی کا ایک اور ڈرامہ قرار دے رہی ہے، مودی سرکار کا بھارت اور کشمیر میں G-20 سے قبل مختلف وحشیانہ کاروائیاں اور پسپائی یہ ثابت کرتی ہے کہ بھارت کا مسخ چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے اور اب G-20 میں ممالک کی شرکت صرف ایک سوالیہ نشان بن کر رہ جائیگی۔