پی ڈی ایم لانگ مارچ: پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

Mar 05, 2021 | 23:14:PM
پی ڈی ایم لانگ مارچ: پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لانگ مارچ سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان اور سابق سینیٹر عاجز دھامرا کے مطابق پارٹی کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے پیپلزسیکرٹریٹ کراچی میں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے 26 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں لانگ مارچ میں شرکت کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتوں نے 26 مارچ 2021 کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کے مطابق 26 مارچ کو پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے تمام شرکا 15 مارچ کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوں۔
انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ 15 مارچ کو اسلام آباد پہنچ کر لانگ مارچ دھرنے میں تبدیل کردیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ دھرنا رمضان المبارک سے ایک دن قبل ختم کیا جائے۔