پی ڈی ایم کا کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کااعلان 

Mar 05, 2021 | 19:44:PM
پی ڈی ایم کا کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کااعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاے کہ پی ڈی ایم کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگی، کل کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن شرکت نہیں کرے گا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی، وزیراعظم کے خطاب سے شکست ظاہر ہورہی تھی،سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ووٹ بکے ہیں، کل وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو ان اراکین کا ووٹ بھی شامل ہوگاجن کووہ بکاو¿ مال کہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ بتایا جائے کیا آپ پی ڈی ایم کے خلاف لوگوں کو نکالیں گے؟،آپ نے نوکریوں کا وعدہ کرکے لوگوں سے روزگار چھین لیا،لوگ آپ سے پوچھیں گے، آپ نے مہنگائی کیوں کی؟انہوں نے کہاکہ ہم سے کوئی رابطے میں نہیں ہے، عدم اعتمادسینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہوچکا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کو غیر منطقی کہاہے، الیکشن کمیشن کوموردالزام ٹھہرانا اصل موضوع نہیں ہے،الیکشن کمیشن پر الزام فارن فنڈنگ کیس میں دباﺅ ڈالنے کیلئے لگایاگیا،انہوں نے کہاکہ ہم اپنے فیصلوں اور اعلانات پر قائم ہیں ،8 مارچ کو اسلام آباد میں سربراہی اورمجلس عاملہ کا مرکزی اجلاس ہوگا،اجلاس میں لانگ مارچ سمیت تمام امور زرغور آئیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہواﺅں کا رخ تب سے بدلاہواہے جب ہم نے آزادی مارچ کیاتھا،پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ،انہیں فوری طور پر الیکشن کااعلان کردیناچاہئے،یہ آج تک بھی جعلی اکثریت سے حکومت کرتے رہے ہیں ،لانگ مارچ کے ہر علاقے سے قافلے آئیں گے ۔