میانمار: فوجی حکومت کی امریکی بینک سے1 ارب ڈالر نکلوانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Mar 05, 2021 | 14:42:PM
میانمار: فوجی حکومت کی امریکی بینک سے1 ارب ڈالر نکلوانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنیوالی میانمار کی فوجی قیادت کی جانب سے امریکی بینک سے ایک ارب ڈالر نکالنے کی ناکام  کوشش۔ 

غیر ملکی ذرائع ابلا غ کے مطابق میانمار کی فوجی قیادت نے اقتدار پر قبضے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں موجود ایک ارب ڈالر نکالنے کی کوشش کی جسے امریکی حکام نے ناکام بنادیا۔امریکی حکام نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد اسکے فنڈز کو منجمند کررکھا ہے۔ بتایا گیا ہےکہ میانمار کی فوجی قیادت نے فنڈز کی منتقلی کی کوشش اقتدار پر قبضے کے تین روز بعد 4 فروری کو کی جس میں سینٹرل بینک آف میانمار میں رقم منتقل کرنے کی کوشش کی گئی جسے امریکی فیڈرل حکام نے فوری ناکام بنادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی عسکری قیادت کی اس کوشش کو امریکی حکام نے صدر جوبائیڈن کے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ملنے والے اختیارات سے بلاک کیا۔بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ اور فیڈرل حکا م کی جانب سے اس پر کوئی بیان دینے سے گریز کیا گیا ہے جبکہ میانمار کی فوج کے ترجمان کی جانب سے بھی اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔امریکی صدر کی جانب سے جاری ایگزیکٹو آرڈر میں حکام کو یہ اختیار دیا گیا ہےکہ وہ فنڈز کی منتقلی غیر معینہ مدت کیلئے بلاک کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا تھااور آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کررکھا ہے جسکے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔