پاک سوزوکی کمپنی کا وزیراعظم کو خط، گاڑیوں پر ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ 

Jun 05, 2023 | 01:02:AM
پاک سوزوکی کمپنی کا وزیراعظم کو خط، گاڑیوں پر ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ 
کیپشن: شہبازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک سوزوکی کمپنی نے وزیراعظم شہبازشریف کو گاڑیوں پر نہ ٹیکسزنہ لگانے کیلئے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف خط تحریر کیا گیا ہے جس میں گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کردیا،کمپنی نے کاروں پر وود ہولڈنگ ٹیکس نہ لگانے کا مطالبہ کردیا۔
پاک سوزوکی کمپنی کاکہناہے کہ حکومت گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگائے، کمپنی پہلے سے نقصان میں چل رہی ہے،ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے کمپنی پروڈکشن پلانٹ کئی دن بند رکھتی ہے ،کمپنی مکمل طور پر بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے ۔
خط میں مزید کہاگیاہے کہ نئے ٹیکس لگانے سے گاڑیاں بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی ،کمپنی کو پہلے کوارٹرمیں بارہ ارب نوے کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟متوقع تاریخ سامنے آ گئی