فحاشی اور بے حیائی میں علیزے نے انتہا کر دی۔۔مداح ناراض۔۔فنکاروں کی تنقید

Jul 05, 2021 | 17:32:PM
فحاشی اور بے حیائی میں علیزے نے انتہا کر دی۔۔مداح ناراض۔۔فنکاروں کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)علیزے شاہ گزشتہ شب ایوارڈز تقریب میں پہنے جانے والے مغربی طرز کے لباس کے باعث ایک بار پھر ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہیں اور انہیں اس پر تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق علیزے شاہ نے ایوارڈ تقریب کے لیے مغربی طرز کی سیاہ رنگ کی نیٹ کی میکسی کا انتخاب کیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔صارفین کاماننا ہے کہ علیزے شاہ مقبولیت اور شہرت کے سبب اپنی معصومیت حتیٰ کہ اپنے لباس کو بھی کھو بیٹھی ہے۔

 گزشتہ روز تو علیزے نے فحاشی اور بے حیائی کی انتہا ہی کر دی جس پر ان کے مداح ان سے نارض ہیں اور فنکاروں نے بھی علیزے کو مغربی لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا-ان کے مداحوں اور دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کو حد کراس نہیں کرنا چاہئے جو علیزے نے اب کر دی ہے ‘پاکستانی معاشرہ ایسی بے حیائی اور فحاشی کو قبول کرنے کو تیار نہیں-گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں علیزے نے کالا مغربی طرز کا لباس پہنا۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اداکارائیں شہرت کی تلاش میں اپنی معصومیت اور اپنے لباس سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ایک صارف نے مشورہ دیا کہ ’علیزے شاہ دنیا میں ثنا خان بننے کی کوشش کریں۔کچھ صارفین عمران خان کے حالیہ بیان سے بھی اتفاق کرتے نظر آئے، صارفین نے کہا کہ بے شک وہ عمران خان کے بیان سے متفق نہیں تھے ، اس ایوارڈ شو کی تقریب نے عمران خان کے بیان کو صحیح ثابت کردیا ہے۔وزیراعظم نے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان دیا تھا۔علیزے شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں علیزے اپنی معصومیت کی وجہ سے ان کی پسندیدہ اداکارہ تھیں لیکن اب انہیں علیزے سے نفرت محسوس ہورہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مغرب سے متاثر خواتین کو مغرب میں ہی پھینک دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں منعقدہ ایوارڈز کی تقریب میں پاکستانی اداکارائیں مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔سوشل میڈیا پر اداکاراوں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداح سخت ناراض ہیں وہیں کچھ فنکاروں نے بھی اس تنقید میں حصہ لیا ہے اور کھل کر اظہارِ خیال کیا۔


ایک صارف نے قائداعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بانی پاکستان سے معذرت بھی کی اور لکھا کہ سوری قائد ہم خود سے شرمندہ ہیں۔

ولی خان نے عمران خان اور علیزے شاہ کی تصویر مشترکہ طور پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم کابیان درست تھا۔

— ???????? Wali Khan | ولی خان ???????? (@WaliKhan_TK) July 5, 202

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی طلاق کے بعد اداکا رہ حنا خان بھی میدان میں آگئیں۔۔بڑی با ت کہہ ڈالی