ملزم کا عدالت میں جج پر حملہ، وجہ کیا بنی؟ ویڈیو وائرل

Jan 05, 2024 | 10:03:AM
 امریکی عدالت میں خاتون جج کے سزا سنانے پر مجرم نے جج پر حملہ کر دیا۔ حملے کی ویڈیو سوشل میڈیو پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی عدالت میں خاتون جج کے سزا سنانے پر مجرم نے جج پر حملہ کر دیا۔ حملے کی ویڈیو سوشل میڈیو پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس کی ایک عدالت میں خاتون نے تشدد کیس میں مجرم ڈیوبرا ریڈن کو قید کی سزا سنائی۔

مجرم سزا سنتے ہی شدید غصے میں آ گیا اور بھری عدالت میں ہی خاتون جج پر حملہ کر دیا۔ خاتون جج نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم مجرم کے فوری حملے سے نہ بچ سکیں اور مجرم نے خاتون جج کو کرسی سے نیچے گرا دیا۔ مجرم کے جج پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے جج کو مجرم کے شکنجے سے نجات دلائی جس پر مجرم سیکیورٹی اہلکاروں سے ہی الجھ پڑا۔ عدالتی عملہ خاتون جج کو حصار میں اپنے ہمراہ لے گیا۔

مزید پڑھیں:  قائد عوام کا لقب پانے والے ذوالفقارعلی بھٹو کا آج 96 واں یوم پیدائش منایا جا رہا

مجرم نے کہا کہ معمولی بات پر مجھے قید کی سزا نہیں سنانی چاہیے تھی لیکن اگر جج نے فیصلہ درست سنایا ہے تو پھر میں نے جو کیا وہ بھی درست تھا۔

کیس کی سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے جج کو آگاہ کیا تھا کہ ملزم اہلخانہ پر بھی تشدد کا مرتکب ہوا ہے جس پر جج نے گھریلو تشدد کو ناقابل برداشت قرار دیا تھا۔