رمیز راجہ کے دور میں پاکستان جونیئر لیگ کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں، شکیل شیخ

Jan 05, 2023 | 16:16:PM
رمیز راجہ کے دور میں پاکستان جونیئر لیگ کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں، شکیل شیخ
کیپشن: شکیل شیخ (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے پاکستان جونیئر لیگ کے واجبات کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پی جے ایل کے بقایا واجبات کے حوالے سے تفصیلات بتائی ہیں۔

(24 نیوز)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں پاکستان جونیئر لیگ کی ادائیگیوں میں تاخیر کی گئی۔

شکیل شیخ کے مطابق غیرملکی کرکٹرز کو 70 فیصد ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ مقامی کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پی جے ایل کا اختتام 21 اکتوبر کو ہوا، ایونٹ سے قبل ملکی کھلاڑیوں کو ادائیگیاں ہونا تھیں، ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں کے ایشو کے بعد اب مینجمنٹ کمیٹی پی جے ایل کے معاملے کو دیکھے گی۔

پاکستان جونیئر لیگ میں 3 کیٹیگریز میں ایک ٹیم کے 4 ایلیٹ کھلاڑیوں کو 16 ہزار ڈالرز، 5 کھلاڑیوں کو 12 ہزار ڈالرز اور 6 ایکس فیکٹر کھلاڑیوں کے ساتھ 6 ہزار ڈالرز میں معاہدہ ہوا تھا۔