پاکستان نے فضائی سفر کے حوالے سے کیٹگری لسٹ تبدیل کردی

Jan 05, 2021 | 19:55:PM
پاکستان نے فضائی سفر کے حوالے سے کیٹگری لسٹ تبدیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوروناایس او پیز کے حوالے سے اے اور بی کیٹگری کی لسٹ میں تبدیلی کردی ،نئی لسٹ پر 6 جنوری سے نافذعمل ہوگا۔

تفصیلا ت کے مطابق کیٹیگری اے میں 23 ممالک کو شامل کیا گیا۔ کیٹگری اے میں شامل ممالک کومسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم نہیں ہوگا۔ کیٹگری اے میں شامل ممالک میں چین ، سعودی عرب، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا ،سنگابور ، سائوتھ کوریا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
 23 ممالک کے علاوہ دیگر ملکیوں کو کیٹگری بی میں رکھا گیا ہے۔ کیٹگری بی کے شامل ممالک کے مسافروں کو پاکستان آنے سے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا، دیگر ایس او پیز گذشتہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہی عمل درآمد کروایا جائےگا۔