(24 نیوز)مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علماءکونسل کی جانب سے نارتھ کراچی پاور ہاﺅس چورنگی پر دھرنا جاری۔ پرامن احتجاجی مظاہرین نے نارتھ کراچی روڈ کے دونوں ٹریک بند کردئیے ۔
تفصیلات کے مطا بق دھرنا ، کوئٹہ مچھ میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف کیا جارہا ہے۔سانحہ مچھ کے ورثاءکیساتھ احتجاجی مظاہرین کا یکجہتی کا اظہار۔مظا ہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے تک دھرنا جاری رہیگا۔ شیعہ دہشتگردی ختم کی جائے ،مظاہرین میں خواتین بھی شامل جبکہ رینجرز اور پولیس کی سیکورٹی بھی موجود ہے۔
سانحہ مچھ ،مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علماءکونسل کا کراچی چورنگی دھرنا
Jan 05, 2021 | 18:44:PM