لاپتہ بیٹی کی بازیابی کیلیے معذور باپ کی دہائی،بازیابی کا حکم

Jan 05, 2021 | 09:46:AM
لاپتہ بیٹی کی بازیابی کیلیے معذور باپ کی دہائی،بازیابی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاپتہ بیٹی کی بازیابی کے لئے معذور باپ عدالت میں دہائی دیتا رہا، سندھ ہائیکورٹ نے بازیابی کا حکم دے دیا،محکمہ داخلہ،پولیس اوررینجرزکونوٹس،فریقین سے14جنوری کوجواب طلب

 تفصیلات کے مطابق کراچی سندھ ہائی کورٹ نے 15 سالہ لاپتہ بیٹی کے بازیابی کے لیے معذور باپ کی درخواست پر لڑکی کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔سندھ ہائی کورٹ میں 15 سالہ لاپتہ بیٹی کی بازیابی کے لیے معذور باپ کی درخواست پر سماعت ہوئی، بزرگ معذور شہری مدثر حسین نے موقف اختیار کیا کہ 15 سالہ بیٹی کو لنڈی کوتل کے قریب نامعلوم افراد رکشے سے اتارکر لے گئے، بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس سے رابطہ کیا تو تعاون نہیں کیا گیا۔

واضح رہے تیموریہ تھانے والوں نے کہا کہ حیدری تھانے کا کیس ہے اور حیدری پولیس نے منگھوپیر بھیج دیا، 2 روز دھکے کھانے کے بعد حیدری تھانے کی پولیس نے بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا، پولیس بیٹی کی بازیابی کے لیے تعاون نہیں کررہی، عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹی کی فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 جنوری کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے لڑکی کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔