این اے 2 سوات 1: کیا انجنیئر امیر مقام پی ٹی آئی حمایت یافتہ امجد علی خان کو پچھاڑ پائیں گے؟

Feb 05, 2024 | 20:54:PM
این اے 2 سوات 1: کیا انجنیئر امیر مقام پی ٹی آئی حمایت یافتہ امجد علی خان کو پچھاڑ پائیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سوات کے حلقہ این اے 2 میں 8 فروری کو بڑا انتخابی معرکہ متوقع ہے جہاں مسلم لیگ ن کے انجنیئر امیر مقام، پیپلز پارٹی کے حیدر علی خان، جمیعت علمائے اسلام کے عبدالغفور، ٹی ایل پی کے سید اقبال حسین، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امجد علی خان اور اے این پی کے محمد ایوب خان کے ساتھ مزید تین امیدوار جیت کی جستجو میں ہیں۔

8 لاکھ 83 ہزار 6 سو 35 نفوس پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات 1 میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 85 ہزار 4 سو ہے جن میں 2 لاکھ 65 ہزار 5 سو 78 مرد اور 2 لاکھ 65 ہزار 5 سو 78 خواتین شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ کے مطابق تحصیل بحرین، کالام، تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل چار باغ کے علاقے اس حلقے میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: این اے 44 ڈی آئی خان 1: کن امیدواروں کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا؟

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 سوات 1 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے انجنیئر میر مقام میدان میں ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حیدر علی خان، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امجد علی خان، ٹی ایل پی کے سید اقبال حسین، اے این پی کے محمد ایوب خان، جمیعت علمائے اسلام کے عبدالغفور اور جماعت اسلامی کے نوید اقبال اہم امیدوار ہیں۔

2018ء کے عام انتخابات میں بھی یہ حلقہ این اے 2 سوات 1 ہی کہلاتا تھا جہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حیدر علی خان 61 ہزار 6 سو 87 ووٹ لیکر کامیاب ہوئےتھے، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام تھے جنہوں نے 41 ہزار 1 سو 25 ووٹ لیے تھے جبکہ 18 ہزار 55 ووٹ لیکر ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے نوید اقبال تیسرے نمبر پر تھے۔

اس بار بھی مسلم لیگ ن کے انجنیئر امیر مقام اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار امجد علی خان کے مابین کڑے مقابلے کی امید ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے حیدر علی خان اور جماعت اسلامی سے نوید اقبال بھی مقابلے کے بڑے کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔

Shamroze Khan

شمروز خان صحافت کے طالب علم ہیں اور بطور سب ایڈیٹر (ویب) 24 نیوز کے ساتھ منسلک ہیں۔ سماجی مسائل، موضوعات اور حقائق پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔