این اے 22مردان2؛کس امیدوار کو جیت کا گمان، عوام کس کو کامیاب کرائینگے؟

Feb 05, 2024 | 20:38:PM
این اے 22مردان2؛کس امیدوار کو جیت کا گمان، عوام کس کو کامیاب کرائینگے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نزاکت علی)ملک بھر میں2024 کا انتخابی میدان سجنے میں صرف 2 روزباقی ہیں ،امیدوار ووٹرز کا دل جیتنے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں، جگہ جگہ جلسے ، جلوس اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے،جن میں حلقے کے عوام بھرپور انداز میں شرکت کررہے ہیں،ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں الیکشن کا ماحول کافی گرم ہے،یہاں ووٹرز کافی چارج اور جوشیلے ہیں۔
خیبر پختونخوا کا قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 22 مردان 2 بھی نمایاں حیثیت رکھتا ہے، یہاں اے این پی کے امیر حیدر ہوتی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار عاطف خان اعصاب شکن مقابلہ متوقع ہے۔
حلقے کی کل آبادی8 لاکھ 93 ہزار577 ہے جبکہ ووٹرزکی تعداد5 لاکھ 58 ہزار225 ہے،جن میں 3 لاکھ 2 ہزار495 مردووٹرزاور2 لاکھ 55 ہزار730خواتین ووٹرزہیں،حلقے میں مردان سٹی، کینٹ طورو، ہوتی اورشہباز گڑھی شامل ہیں۔
این اے 22 مردان 2 میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سید عابد علی شاہ،جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے نیازعلی،تحریک لبیک پاکستان کی امیبرین ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارعاطف خان اورعوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی مدمقابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 30 ؛کون کونسی جماعتیں مدمقابل، کس میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا؟