کون کونسے امیدوار ہیں مدمقابل ، کون کس پر ہے بھاری ؟

Feb 05, 2024 | 17:38:PM
کون کونسے امیدوار ہیں مدمقابل ، کون کس پر ہے بھاری ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)بلوچستان سے  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 میں سب سے  زیادہ امیدوار قسمت آزمائی کرنے جا رہے ہیں ، اس حلقے سے 45 امیدوار  الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ 

اس حلقے  سے  پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ،  اس حلقے میں صحبت پور ، جعفرآباد ،نصیرآباد اور  اوستہ محمد کے علاقے شامل ہیں ۔ 

امیدوار

اس حلقے سے 45 امیدوار وں نے خود کو سیاسی اکھاڑے میں اتاراہے ، جو بھی عوام کی کسوٹی پر پورا اترا گے وہی قومی اسمبلی میں اس حلقے کی نمائندگی  کرے گی ، 45 میں سے 15 امیدوار  مختلف پارٹی ٹکٹس  پر  جبکہ باقی 30  امیدوار آزاد حیثیت سے  قسمت آزمائی کرنے جا رہے ہیں ۔ اہم امیدواروں کی بات کی جائے تو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے میر خان محمد جمالی ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی )کے چنگیز جمالی ،جمیعت علمائے اسلام (ف) کے میر حسین،ایم کیو ایم کے عبدالستار ،جماعت اسلامی کے محمد رفیق، ملی مسلم لیگ کے سردار عبدالستار خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے محمد اسماعیل ، جمیعت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے عبدالطیف ،جمہوری وطن پارٹی کے خدا بخش ،رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے عزیزاللہ ستانکزئی،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے محمد داود نقشبندی ، جموٹ قومی مومنٹ کی ماجدہ آبرو ،مجلس وحدتِ مسلمین رقیہ سلطانہ، ٹی ایل پی کے اظہر حسین ، نیشنل پارٹی کے محمد نعیم کھوسہ ، بلوچستانیشنل پارٹی کے عبدا لغفور اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آ ئی)کے حمایت یافتہ امیدوارعارف رند  آ زاد حیثیت سے الیکشن لڑینگے ۔

ووٹرز 

اس حلقے کی کل آبادی 11 لاکھ 24 ہزار 567 افراد پر مشتمل ہے ، رجسٹرڈ ووٹرکی تعداد  5 لاکھ 35 ہزار 544 ہے جس میں مرد ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 604 جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 940ہے ۔