تیر چلے گا یا عقاب جھپٹے گا؟حلقے کی سیاسی صورتحال

Feb 05, 2024 | 17:35:PM
تیر چلے گا یا عقاب جھپٹے گا؟حلقے کی سیاسی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین) بلوچستان کے حلقہ این اے 254 میں 27 امیدوار ایک دوسرے کو پچھاڑنے کیلئے بیتاب ہیں ، 10 امیدوار مختلف جماعتوں کے پارٹی ٹکٹس جبکہ 17 آزاد حیثیت میں  قسمت آزمائی کرنے جا رہے ہیں ، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے ۔

امیدوار

این اے 254  میں مچھ ڈھاڈر ،بھاگ ،گنداوہ اور جھل مگسی نصیرآباد کے علاقے  شامل ہیں ، جہاں سے بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد حسین مگسی ، جمعیت علمائے اسلام کے نطام الدین لہری ،بلوچستان نیشنل  پارٹی کے خدا بخش،پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ  آزاد امیدوارپیر بخش جموت ، جموت قومی مومنٹ کے محمد فائق،تحریک لبیک پاکستان کے  واہد بخش ،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز(پی پی پی)کے میر غلام فرید ریئسانی ، نیشنل پارٹی کی یاسمین بی بی لہری ،جماعت اسلامی کے محمد ابراہیم ،ایم کیو ایم کے سید اصغر علی شاہ شامل ہیں۔ 

ووٹرز

حلقے کی کل آبادی 9 لاکھ 19 ہزار 454 افراد پر مشتمل ہے ، رجسٹرڈ وٹر کی تعداد 3لاکھ 14 ہزار 739 ہے  ،جس میں مرد ووٹر زکی تعداد ایک  لاکھ 79 ہزار 411 جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد ایک  لاکھ 35 ہزار 328 ہے ۔