سیاسی اکھاڑہ سج گیا ، جو دل جیتے گا وہی فاتح کہلائے گا

Feb 05, 2024 | 17:34:PM
سیاسی اکھاڑہ سج گیا ، جو دل جیتے گا وہی فاتح کہلائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین ) بلوچستان  کا تیسرا حلقہ این اے 253 ہے  ، جس میں زیارت ، ہرنائی، سبی اور ڈیرہ بگٹی کا علاقہ شامل ہے ،  اس حلقے سے 30 امیدوار ایک دوسرے پنجہ آزمائی کرنے جا رہے ہیں ، سیاسی اکھاڑہ سج چکا ہے  تمام سیاسی پہلوان ایک دوسرے پر  خوب داؤ پیچ آزما رہے ہیں لیکن  جیتے گا وہی جو عوام کے دل جیتے گا اور اس بات کا فیصلہ صرف 2 دن کی دوری پر  ہے ۔

امیدوار

بلوچستان کے اس حلقے میں 13 امیدوار  مختلف  پارٹیوں کے ٹکٹ سے جبکہ 17 امیدوار آزاد حیثیت میں قسمت آزما رہے ہیں ،جن میں سے ایک پاکستان تحریک انصاف کا حمایت یافتہ ہے ، اس حلقے میں اہم امیدوار جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شازین بگٹی ، پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان دومکی ،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار  صدام ترین  ہیں ۔ 

پختونخوا ملی عوامی پارٹی  کے حبیب الرحمان ،نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی ایم ) کے  احمد جان ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے گمن خان ، عوامی نیشنل پارٹی کے فریداللہ دومر ، تحریک لبئیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کے فیصل بشیر ، نیشنل پارٹی کے یار محمد ،  جمعیت علمائے اسلام(ف) کے  نصیر احمد اکاکڑ ،بی این پی اے کے  عبدالجبار ،  پختونخواہ نیشنل عوامی پارٹی (پی این اے پی ) کے مہراللہ ، ایم کیو ایم پاکستان کے محمد سلیم اور رابطہ جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ سے نقیب اللہ میدان میں ہیں ۔ 

ووٹرز 

اس حلقے کی ٹوٹل آبادی 9 لاکھ 67 ہزار 213 افراد پر مشتمل ہے ، رجسٹرڈ وٹر کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 352 ہے جس میں سے مرد وٹر کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 478 جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 874 ہے ۔