کس کا پلڑا بھاری؟ ڈاکٹر فاروق ستار اور خرم شیر زمان میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

Feb 05, 2024 | 11:34:AM
این اے 241 کراچی سے ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد امیدوار  جبکہ  پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان،  تحریک لبیک کے محمد وسیم آپس میں مدمقابل ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) این اے 241 کراچی سے ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد امیدوار  جبکہ  پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان،  تحریک لبیک کے محمد وسیم آپس میں مدمقابل ہیں۔

عام انتخابات 2024 کے لیے ملک بھر میں الیکشن کا میدان سج چکا ہے، بڑے بڑے پہلوانوں نے فتح کے لیےکمرکس لی ہے.

ایم کیوایم کے دھڑوں کے متحد ہونے اور پی ٹی آئی کے لیے مشکلات ہونے کی وجہ سے ایم کیوایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر فاروق ستار اس مرتبہ بھر پور  انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:   سیاسی پارہ ہائی،کراچی میں ایم کیو ایم اور اے این پی کا مل کر چلنے کا اعلان

خرم شیر زمان صدر تحر یک انصاف کراچی اور 2018 میں ایم پی اے  بنے تھے اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر منتخب ہوئے۔