پاکستانیوں کیلئے سستا سفر کرنا بھی مہنگا ہوگیا ،ریل کرایوں میں 8فیصد اضافہ

Feb 05, 2023 | 10:53:AM
پاکستانیوں کیلئے سستا سفر کرنا بھی مہنگا ہوگیا ،ریل کرایوں میں 8فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانیوں کیلئے سستا سفر کرنا بھی مہنگا ہوگیا ،ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ضرور پڑھیں :آئی ایم ایف  کیسے بنا، کن شرائط پر قرض دیتا ہے؟

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق 6 جنوری سے ہوگا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔ صرف گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے کرائے بڑھانے سے ریلوے کو جون 2023ء تک ساڑھے 5 ارب کی اضافی آمدنی ہوگی، ڈیزل سستا ہونے پر کرائے کم کردیئے جائیں گے۔