لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 

Feb 05, 2023 | 00:22:AM
لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان 
کیپشن: گرج چمک کے ساتھ بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع ابرآلودرہے گا، شام یا رات میں چترال، دیر ، سوات، بونیر، مالاکنڈ ،کوہستان، مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،پارہ چنار،وزیرستان، بنوں ، ڈی آ ئی خان ،کرم، کوہاٹ ،پشاور اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی، گارڈ کی 18 سالہ بس ہوسٹس سے چلتی بس میں زیادتی
پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور میانوالی میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، مری ،گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا ، رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، شمالی بلوچستان میں مطلع ابرآلودرہے گا ،کوئٹہ ،زیارت ،ژوب ،قلعہ سیف اللہ،موسی خیل اورپشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش برفباری کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پارک میں کولیگ کیساتھ آئی خاتون سے اجتماعی زیادتی ، مقدمہ درج