بھارت : کسانوں کا احتجاج زور شور سے جاری،مزاکرات سے انکار

Feb 05, 2021 | 08:47:AM
بھارت : کسانوں کا احتجاج زور شور سے جاری،مزاکرات سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت میں  کسانوں کا احتجاج زور شور سے جاری ہے ، کسان رہنماؤں نے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو واضح طور پر کہاہے کہ موجودہ ماحول میں بات چیت ممکن نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کسان یونین کے صدر منجیت سنگھ رائے نے کہا ہے کہ جب تک حکومت معصوم کسانوں سے ایف آئی آر واپس نہیں لیتی اور انٹرنیٹ سروس کو بحال نہیں کرتی تب تک بات نہیں ہوسکتی ہے۔رائے نے کہا ہے کہ ہمیں دہلی حکومت کی طرف سے 115 افراد کی ایک فہرست ملی ہے ، جبکہ اب بھی ہمارے 6 افراد کا پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہیلپ لائن دی ہے ، لوگ کال کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ ان کے کنبہ کے افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔رائے نے کہاہے کہ حکومت سے اب بات چیت ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی بارڈر پر کسانوں کے خلاف آہنی چہرے کی دیواریں تعمیر کی گئی ہیں۔ خاردار تار لگائی گئی ہے۔ لہٰذا اس طرح کے ماحول میں گفتگوممکن نہیں ہے۔گزشتہ روز پولیس نے کسانوں سے ملنے جانے والی حزب اختلاف کی دس جماعتوں کے 15 ارکان پارلیمنٹ کو روک دیا۔