پاکستان کے قرضوں میں ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں 711 ارب روپے کا اضافہ

Dec 05, 2023 | 18:53:PM

(24 نیوز)بیرونی قرضوں میں جکڑے پاکستانی معاشی نظام پر بوجھ مزید بڑھ گیا، سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری  اعدادو شمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں حکومت وقت کے مقامی قرضے میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد مقامی قرض 40ہزار 409 ارب روپے پر پہنچ گیا ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر23 کے مقابلے اکتوبر 23 میں حکومت کے مقامی قرض میں 711 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ، ستمبر 23 میں حکومت کے مقامی قرضے 39 ہزار 698 ارب روپے تھے ،ستمبر 23 کے مقابلے اکتوبر 23 میں حکومت کے بیرونی قرضوں میں 521 ارب روپے کمی ہوگئی ،ستمبر کےمقابلے اکتوبر میں حکومت کے بیرونی قرض کم ہوکر 22 ہزار73 ارب روپے پر آگئے،ستمبر 23 میں حکومت کے بیرونی قرضے 22 ہزار 594 ارب روپے تھے ،ستمبر 23 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرضے 62 ہزار 483 ارب روپے ہوگئے۔

مزیدخبریں