غیرشرعی نکاح کیس؛ عمران خان کیخلاف خاورمانیکا کے گھریلو ملازم کا بیان قلمبند

بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے، مجھے دونوں کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاؤ، محمد لطیف

Dec 05, 2023 | 12:32:PM
غیرشرعی نکاح کیس؛ عمران خان کیخلاف خاورمانیکا کے گھریلو ملازم کا بیان قلمبند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوگئے۔

غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللّٰہ نے کی، کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے اور وہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کمرے میں چلے جاتے تھے،دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بھی دیکھا،محمد لطیف کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تھا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی مجھے گالیاں دیتے تھے، مجھے دونوں کہتے تھے کمرے سے باہر چلے جاؤ، محمد لطیف نے اپنا بیان درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کرایا۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے گواہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ اتنا رو رو کر کمزور ہوگئے ہیں؟ کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی آپ کو کمرے میں ساتھ بٹھاتے تھے؟

گواہ محمد لطیف نے کہا کہ مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرے میں ساتھ نہیں بٹھاتے تھے، مجھے خاور مانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو۔

بعدازاں عدالت نے کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کر لئے اور سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل درخواست گزار خاور مانیکا، نکاح خواں مفتی سعید اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی عون چوہدری بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔ جمعے کے روز درخواست گزار وکیل رضوان عباسی مقدمے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر اپنے دلائل دیں گے۔