لاہور کے2تعلیمی اداروں کی بسیں جہلم میں حادثے کا شکار۔۔2اساتذہ سمیت5 جاں بحق

Dec 05, 2021 | 17:14:PM
یونیورسٹی بس حادثے کا شکار
کیپشن: حادثے کا شکار ہونیوالے یونیورسٹی کی بس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جہلم میں لاہور کے 2تعلیمی اداروں کے بسیں حادثوں کا شکار ہو گئی۔حادثات کے نتیجے میں 3طلبہ اور 2اساتذہ جا بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ہوا۔جہاں پکنک پر جانے والی نجی سکول کی طالبات کی گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک خاتون ٹیچر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ حادثے میں مجموعی طور پر 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کردیا گیا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے مسافروں نے بتایا کہ مسافر کوچ نجی اسکول کے طلبا کا ٹرپ لے کر لاہور سے مری جارہی تھی، جی ٹی روڈ دینہ کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے ریلوے ٹریک پر جاگری۔

دوسرا واقعہ جی ٹی روڈ منگلا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کی بس الٹ گئی، حادثے میں ایک طالبعلم جاںبحق اور 9 طلبا شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال جہلم منتقل کردیا، جہاں دو طلبا کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس افسوس ناک حادثہ میں فارمیسی کا طالب علم شہروز اور پروفیسر احمد شہزاد جاں بحق ہو ئے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے طلبا ایچ ای سی کے مقابلوں میں شرکت کیلئے اسلام آباد جا رہے تھے۔ 
 یااللہ رحم۔۔سکول وین ٹرین کی زد میں آ گئی۔۔کتنے طلبا جاں بحق؟یہ بھی پڑھیں: