کورونا سے الارمنگ صورتحال، مزید 44 اموات ، 3 ہزار سے زائد نئےمریض 

Dec 05, 2020 | 10:24:AM
کورونا سے الارمنگ صورتحال، مزید 44 اموات ، 3 ہزار سے زائد نئےمریض 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بے احتیاطی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی  کے تشویشناک نتائج سامنے آنے لگے۔پاکستان میں  کورونا وائرس کی دوسری لہر نے مزید 44 زندگیوں کے چراغ بجھادئیے جبکہ ایک روز میں 3ہزار سے زائد نئے مریض بھی سامنے آگئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح  خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 5 ماہ میں پازیٹو کیسز آنے کی شرح سب سے زیادہ 7اعشایہ83 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں  میں کورونا سےمزید 44 اموات  ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 303 ہوگئی ہے۔  پنجاب میں 3 ہزار 137، سندھ میں 2 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 399، اسلام آباد میں 334، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 175 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک  میں  3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 تک جاپہنچی ہے۔جن میں سے پنجاب میں ایک لاکھ 22 ہزار 293، سندھ میں ایک لاکھ 80 ہزار 940، خیبر پختونخوا میں 48 ہزار 683، بلوچستان میں 17 ہزار 392، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 708، اسلام آباد میں 31 ہزار 992 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 219 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

گزشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 115 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں اب تک  مجموعی طور پر کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 57 لاکھ 13 ہزار 341  ہوگئی ہے جبکہ  3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہےہیں۔این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں 2 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔