چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

Aug 05, 2023 | 19:00:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی شاہ) وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، چار رکنی میڈیکل بورڈ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق چار رکنی بورڈ پولی کلینک کے ڈاکٹروں پر مشتمل ہو گا جس میں فزیشن ڈاکٹر فرید اللہ شاہ  چیئرمین ہوں گے، ان کے علاوہ ڈاکٹر مامون قادر ، ڈاکٹر محمد اختر اور امتیاز احمد بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا لاک اپ تیار، کیا کیا سہولیات میسر ہوں گی؟ تفصیلات آ گئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے قبل تفصیلی میڈیکل معائنے کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، ان کے بلڈ اور پیشاب کے سیمپل بھی لیے جائیں گے جن کی مدد سے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر میڈیکل بورڈ سے معاونت لی جائے گی۔

دوسری جانب سربراہ پمز ہسپتال ڈاکٹر عمران سکندر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز منتقل نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی منتقلی بارے آگاہ کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے بورڈ بھی تشکیل نہیں دیا۔