چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم سے کہنا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ سب مل کر بیٹھیں اور ملک کا سوچیں، اپنی ذات کو بیچ میں سے نکال کر سب مل کر ملکی مفاد میں فیصلہ کریں اور وہ فیصلہ صاف و شفاف الیکشن کا ہی ہوگا۔
عمران خان کا 4 اگست کو قوم کے نام ایک خطاب میں کہنا تھا کہ 12 مئی سے کہہ رہے ہیں کہ جج ہمایوں دلاور ہمارے خلاف فیصلہ دے گا، اس لیے ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا کہ کیس کسی اور جج کے حوالے کیا جائے، وہاں سے بھی ہمیں انصاف ملنے کی امید نہیں تھی تو ہم سپریم کورٹ چلے گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ہمارے گواہ ہی نہیں پیش ہوئے ہمیں وقت ہی نہیں دیا گیا کہ گواہوں کو پیش کرتے، فیصلہ جو بھی آجائے گا مجھے نا اہل بھی کر دیں، لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیصلے کو عوام مانیں گے؟
اُن کا کہنا تھا کہ یہ مجھے نااہل کرکے کسیز بنا کے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، کیا ان کو پتا ہے کہ پارٹی ختم ہی تب ہوتی ہے جب ووٹ بینک ختم ہو جائے، میں ان سے کہتا ہوں کہ آپ جائیں گلیوں چوکوں میں خود عوام سے پوچھیں کیا آپ نہیں جانتے کہ 70 فیصد عوام پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس،پی ٹی آئی نے حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
ان نے مزید کہنا تھا کہ 9 مئی ایک بہانہ تھا پہلے سے پلان بنا ہوا تھا کہ پارٹی کو کرش کردیں گے، یہ کیسے پارٹی کو کرش کر رہے ہیں کہ ووٹ بینک بڑھتا ہی جا رہا ہے، جس دن الیکشن کرائیں گے سب سامنے آجائے گا اور جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہوگی۔