دھمکی آمیز خطوط،تمام ڈاکخانوں،کوریئر دفاتر میں الرٹ جاری

اگر کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہوا تو جانچ پڑتال کی جائے گی،اداروں کی ہدایت

Apr 05, 2024 | 10:09:AM
دھمکی آمیز خطوط،تمام ڈاکخانوں،کوریئر دفاتر میں الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق)ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچائے جانے کا معاملہ،اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کورئیر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ۔

ہائی پروفائل شخصیات کو مشکوک خطوط ملنے کے بعد ادارے فعال ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تمام ڈاکخانوں،کوریئر کمپنیوں کے دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہوا تو جانچ پڑتال کی جائے گی ،خط کو کھولا نہیں جائے گا مگر مختلف پہلوؤں سے چیک کرنے کے بعد اسے پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی ۔

ضرورپڑھیں:ججوں کو خطوط کے معاملے پر سیاست نہیں،تحقیقات ہوں گی :وزیراعظم

ذرائع کے مطابق فیصلہ ہائی پروفائل شخصیات کو بھیجے جانے والے خطوط میں آرسینک پاؤڈر کو دیکھ کر کیا گیا،سی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب ترین سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا،تاحال سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی،خطوط کے اوپر لکھے گئے ناموں اور ولدیت کو بھی میچ کر کے ان کی تفصیلات کی جانچ کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو  مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو خط موصول ہونے کے بعد اگلے ہی روز لاہور ہائیکورٹ کے بھی 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے۔سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونےکے معاملے پر سی ٹی ڈی میں مقدمات درج کرلیے گئے تھے۔