انڈونیشیا میں سجا طویل ترین افطار دسترخوان

Apr 05, 2023 | 13:06:PM
انڈونیشیا میں سجا طویل ترین افطار دسترخوان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے زیر اہتمام انڈونیشیا میں 1200 میٹر کا طویل ترین افطار دستر خوان سجایا گیا ہے۔

وزارت مذہنی امور اور دعوت و ارشاد سعودی عرب کی جانب سے انڈونیشیا کے جزیرہ سوماترا میں ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا افطار دستر خوان سجایا گیا ہے، اس دستر خوان کی لمبائی 1200 میٹر تھی جس پر بیٹھ کر ہزاروں روزہ داروں کی افطاری کیلئے انتظامات کیے گئے تھے۔ 

انڈونیشیا کے مغربی سوماترا کے گورنر انجینیر مہیلدی انصار اللہ، سعودی سفارت خانے کے مذہبی اتاشی احمد بن عیسیٰ الحازمی سمیت متعدد سیاسی و اسلامی شخصیات اور یونیورسٹیوں کی اسلامی انجمنوں کے سربراہان نے اس افطار پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 

مزید پڑھیں: 45 سالوں سے مسجد الحرام کے مؤذن کی خوبصورت آواز

اس موقع پر مغربی سوماترا کے گورنر کا کہنا تھا کہ اس دستر خوان کو  ملکی تاریخ کے سب سے طویل افطار دسترخوان کی حیثیت سے گینز بک آف ریکارڈز میں درج کروایا جائے گا اور انہوں نے اس عظیم الشان افطار پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انڈونیشیا میں سعودی مذہبی اتاشی عیسٰی الحازمی نے بھی عظیم الشان افطار پروگرام کیلئے تعاون کرنے پر سعودی ولی عہد ، خادم حرمین و شریفین سمیت اعلٰی سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ 

واضح رہے کہ اس افطار دسترخوان پر سامان مہیا کرنے کیلئے 40 ریسٹورنٹس نے تعاون کیا اور 400 کارکنوں نے بھی خدمات سرانجام دیں۔