(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے جرم نہیں کیا تو پھر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیوورٹی کے نام پر بھی جھوٹ بولا گیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم نے آئین کو توڑا گیا ہے، پامال کیا گیاہےاگرعدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہوگی تو یہ بناناریپبلک بن جائےگی۔آرٹیکل 5کےتحت ڈپٹی اسپیکر اور وزیر نےہمیں غدارقراردیا،عمران نیازی نے کہا تھا یورپی یونین ہم سے ناراض ہوجائےگی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری ڈیمانڈ تھی جلد شفاف الیکشن ہوں،یہ عمران ہی ہےجوذات کی بات آتی ہےتوہرچیزقربان کردیتا ہے۔جھوٹ بولنا عمران نیازی کے خون میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا۔نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا