(24 نیوز)سندھ حکومت نے کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری کی مالی امدادکااعلان کردیا۔
وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت اداکارہ کی تمام مالی معاونت کرے گی،محکمہ ثقافت نائلہ جعفری کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔
وزیر ثقافت نے اداکارہ سے رابطے کیلئے فون نمبراوردیگر ضروری معلومات فراہم کرنے کی اپیل کردی۔
یاد رہے کہ کینسر میں مبتلااداکارہ نائلہ جعفری نے چند روز قبل ویڈیو بیان جاری کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکا ری ملازمین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خو شخبری