پاک فوج کشمیرکازاورکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی،آرمی چیف

Sep 04, 2021 | 11:04:AM
پاک فوج کشمیرکازاورکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی،آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیرا عظم عبدالقیوم نیاز ی نے ملاقات کی  جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اوربھارتی ظلم وجبرپربات چیت کی گئی،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کشمیرکازاورکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

 تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر  کہا ہے کہ سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کیلئے زندگی بھرجدوجہدجاری رکھی، آرمی چیف نے حریت رہنما  کی حق خودارادیت کے لیے بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے عبدالقیوم کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران  جنرل قمر جاوید باجوہ نے عبدالقیوم نیازی کووزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کشمیرکے استحکام کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا جبکہ عبدالقیوم نیازی نے کشمیرمیں ترقی کیلئے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:    نیوزی لینڈ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی کوویڈ ٹیسٹنگ اپنے شہروں سے کرائیں