فراڈ کمپنی کی تشہیر، بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کو تحقیقاتی ایجنسی نےبلا لیا

Oct 04, 2023 | 19:06:PM
فراڈ کمپنی کی تشہیر، بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کو تحقیقاتی ایجنسی نےبلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آن لائن سٹے بازی سے وابستہ مہادیو بیٹنگ ایپ  کے معاملے پر بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کوسمن جاری کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی نے رنبیر کپور کو 6 اکتوبر کوتحقیقات کیلئے طلب کیا ہے ۔رنبیر کپور پر اس ایپ کی تشہیر کا الزام ہےاور انہوں نے کمپنی سے  تشہیر  کیلئے بھاری رقم لی ہے،بتایا جا رہا ہے کہ 12 سے زیادہ "اے" لسٹ بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے ستارے بھی ای ڈی کے رڈار پر ہیں اور جلد ہی سبھی کو سمن کیا جائے گا۔صرف یہی نہیں کئی دیگر سٹارز  بھی تفتیشی ایجنسی کے شک کے دائرے میں ہیں۔

  یادرہے  مہادیو آن لائن بیٹنگ ایپ کے مالکان کے مقامی تاجروں اور حوالہ آپریٹروں کے علاوہ پاکستان میں بھی سٹے بازوں سے روابط ہونے کا شبہ ہے۔اس سال فروری میں مہادیو ایپ کے شریک مالک سوربھ چندراکر کی شادی اور گزشتہ سال ستمبر میں کمپنی کی کامیابی کی پارٹی میں شرکت کرنے یا پرفارم کرنے کے لئے بالی ووڈ کی 17  ٹاپ ماڈل اور اسٹارز کو مدعو کیا گیا تھا جو اب شک کے دائرے میں ہیں۔

 رنبیر کپور کو مبینہ طور پر مہادیو بیٹنگ ایپ کے پروموٹرز نے ان کی گیمنگ ایپ کی حمایت کرنے کے بدلے میں ادائیگی کی تھی۔ رنبیر کو جو ادائیگی کی گئی وہ جرم کی کمائی تھی, انہوں نے مبینہ طور پر ایپ کے لئے سوشل میڈیا پروموشن بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہانیہ عامر حادثے کا شکار؟

دبئی سے  کام کرنے والی  چندراکر اور روی اپل کی ملکیت والی کمپنی مبینہ طور پر نئے صارفین کو نامزد کرنے، یوزر آئی ڈی بنانے اور منی لانڈرنگ کیلئے بے نامی بینک کھاتوں کے ایک ویب کے ذریعہ سے آن لائن بک سٹے بازی ایپلیکیشن کا استعمال کررہی تھی ۔ ایک اندازے کے مطابق فراڈ  کی رقم 5000 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔