یقین دلاتا ہوں آپ کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا: قمر زمان کائرہ

Oct 04, 2022 | 16:17:PM
یقین دلاتا ہوں آپ کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا: قمر زمان کائرہ
کیپشن: قمر زمان قائرہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلا آباد (گوہر مسعود)پیپلز پارٹی کے رہنما ء  قمر زمان کائرہ  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسان اور مزدور ہمیشہ خوشحال ہوئے ہیں،،پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہےمیں یقین دلاتا ہوں آج کی میٹنگ میں آپ کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

قمر زمان کائرہ کا احتجاج کرنیوالے کسانوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ہم بینظیر بھٹو کے دور میں بھی کسانوں کے حقوق کی آواز بنے رہے ہیں۔2008میں بھی ہم نے کسانوں کو جو ممکن ہوسکا ریلیف دیا۔2010میں ہم  نے گندم چینی کسانوں کے تعاون سے باہر بھیجنے والا ملک بنایا۔پیپلز پارٹی کے دور میں کسان اور مزدور ہمیشہ خوشحال ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم خوراک میں خود کفیل نہیں ۔ہمیں اندازہ ہے کہ مہنگی بجلی سے کسان اپنے کھیتوں کو پانی نہیں دے سکتے۔ہم نے کسانوں کو کھاد اور گندم سستے نرخوں پر دی ہے۔ہماری حکومت کو بخوبی اندازہ ہے کہ کسانوں کو انکا حق دینا ہے،پاکستان بھر میں کسانوں نے پیپلز پارٹی کی لاج رکھی،میں یقین دلاتا ہوں آج کی میٹنگ میں آپ کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔

قمر زمان  کائرہ نے مزید کہا لہ گزشتہ دو ماہ میں بجلی کے بل بہت ذیادہ آئے ہیں،ہم نے حکومت میں آتے ہی کٹھن فیصلے کیے،ان تمام فیصلوں سے ہمیں سیاسی نقصانات بھی ہوئے،ہماری عوام میں مقبولیت بھی کم ہوئی،پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے مزاکرات ختم کر دیئے،اگر ہم مشکل فیصلے نہ کرتے آج پاکستان بھی سری لنکا کا منظر پیش کرتا،پچھلی حکومت نے خارجہ پالیسی اور عوام سے کھلواڑ کیا۔ہم نے عوام کو مشکل میں ڈال کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔