واٹس ایپ پر کس نے آپ کو بلاک کیا ہے؟ ان آسان ٹرکس سے معلوم کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ آج کل ہر کسی کے استعمال میں ہے اور لوگ آپس میں رابطوں کیلئے زیادہ تر اسی ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔
واٹس ایپ پر اکثر لوگ ایک دوسرے کو بلاک بھی کردیتے ہیں جس کا علم نہیں ہوپاتا لیکن ان چند آسان ٹرکس کی مدد سے آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ کس نے آپ کو بلاک کر رکھا ہے تاہم واٹس ایپ نے بلاک ہونے سے متعلق جاننے کیلئے ابھی تک کوئی فیچر پیش نہیں کیا ہے۔
پیغام بھیجیں:
آپ کو جس پر شبہ ہو کہ اس نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے تو آپ اسے ایک میسج بھیجیں اگر آپ کو ڈبل ٹک نہیں ملتا تو اسکا مطلب ہے اسے آپ کا پیغام نہیں پہنچا اور اگر چند گھنٹوں کے بعد بھی ڈبل ٹک نہیں آتے تو اسکا مطلب ہے اس نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔
کال کریں:
آپ متعلقہ نمبر پر مختلف اوقات میں فون کرکے دیکھیں اور اگر اسکرین پر ’رنگنگ‘ لکھا نہیں آتا تو ممکن ہے اس نے آپ کو بلاک کردیا ہے۔
ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں:
آپ متعلقہ رابطہ نمبر کے ساتھ ایک واٹس ایپ گروپ بنائیں اگر اس نمبر نے آپ کو بلاک کیا ہوگا تو آپ اس کو گروپ میں شامل نہیں کر سکیں گے۔
لاسٹ سین چیک کریں:
اگر آپ کو شبہ ہے کہ کسی نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے تو آپ کو اسکا لاسٹ سین اور آن لائن ہونے کا اسٹیٹس بھی نظر نہیں آئے گا۔
اسٹیٹس اور پروفائل فوٹو چیک کریں:
اگر آپ کسی کی پروفائل فوٹو اور اسٹیٹس نہیں دیکھ پا رہے تو امکان ہے کہ اس نے آپ کو بلاک کر دیا ہے لیکن ذہن میں رکھیں کہ واٹس ایپ منتخب رابطوں سے پروفائل فوٹو اور اسٹیٹس چھپانے کا آپشن بھی دیتا ہے۔