شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا

Oct 04, 2022 | 10:33:AM
شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا
کیپشن: بیلسٹک میزائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ میزائل جاپان کی فضائی حدود  سے گزر کر سمندر میں گرا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے 10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ کرلیا۔ بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق جاپانی کوسٹ گارڈز اور جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کی۔

 شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے کے اعلانات کئے گئے۔ جاپان کےکچھ شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی۔

شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد سے فائر کیا جانے والا یہ پہلا میزائل ہے جو جاپان کی فضائی حدود کراس کر کے سمندر میں گرا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔