عید پر 9 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

May 04, 2021 | 18:09:PM
عید پر 9 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان،عید کی چھٹیاں دس سے پندرہ مئی تک ہوں گی۔ ملازمین ہفتہ اوراتوار کی چھٹی ملا کر 9چھٹیاں انجوائے کریں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر دس مئی سے پندرہ مئی تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،عملی طورپر 8 مئی سے 16 مئی تک چھٹی ہوگی۔ 8 مئی کی ہفتہ اتوار کی چھٹی شامل کرنے کے بعد عید پر نو چھٹیاں ہوں گی۔
قبل ازیں این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں۔
 واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاﺅن توسیع کی گئی جس کے باعث رواں سال عیدالفطر بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی،اس بار عیدالفطر پر چھٹیوں کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جاری ہیں کہ 6 ہوں گی،7 ہوں گی۔
 سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں بتایاگیا کہ عیدالفطر کی چھٹیاں 13 سے 17 مئی تک ہوں گی،وزارت داخلہ ن نے اس ںوٹی فکیشن بارے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا ںوٹی فکیشن جعلی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاجارہا ہے،عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، ترجمان وزارت داخلہ کاکہناتھا کہ عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر۔۔۔بجلی بم گرانے کافیصلہ