فیس بک نے پاکستانی سوشل میڈیاصارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Mar 04, 2022 | 20:07:PM
پاکستان ، فیس بک، مونیٹائزیشن شروع
کیپشن: فیس بک ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان میں فیس بک نے مونیٹائزیشن شروع کردی اور صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹس کو رجسٹر کرنے کا آپشن دے دیا ہے۔ اب پاکستانی صارفین کیلئے بھی ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔ 
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کی ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ فیس بک سے آمدنی حاصل کرنے کے اقدامات کے حوالے سے ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ اسی طرح متعدد ایڈمنز نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے پیجز کے لئے ان سٹریم اشتہارات کی سہولت دیدی گئی ہے۔ اب اردو بھی ان زبانوں میں شامل ہوگئی ہے جن کی ویڈیوز کو مونیٹائز کیا جا سکے گا جبکہ فیس بک نے پاکستانی بنک اکاو¿نٹس کو بھی تسلیم کرلیا ہے۔
سوشل پلیٹ فارم فیس بک کے مطابق اِن سٹریم ایڈز کے ذریعے ویڈیوز کی ابتدا اور درمیان میں ویڈیو اشتہارات اور تصاویر پر مبنی اشتہارات چلائے جاتے ہیں۔ اور مونیٹائزیشن کی سہولت ویڈیوز اور ایسے موادکیلئے ہوتی ہے جس پر اشہارات دیے جا سکیں۔
مونیٹائزیشن کی سہولت حاصل کرنے والے پیجز کے ایڈمنز کو فیس بک یہ موقع دیتا ہے کہ وہ ویڈیو اپ لوڈ کرتے وقت بتائیں کہ وہ اپنے مواد میں اشتہار چلانا چاہتے ہیں یا نہیں، مثبت آپشن منتخب کرنے کے بعد فیس بک صارفین کو ان کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر اشتہارات دکھاتا ہے۔
ویڈیوز کو مونیٹائز کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پیج پر 10 ہزار فالورز ہوں اور گزشتہ ساٹھ دنوں آپ کی ویڈیوز کو چھ لاکھ منٹس تک دیکھا گیا ہو۔ اس کے علاوہ آپ کے پیچ پر پانچ ایکٹو ویڈیوز کا ہونا بھی ضروری ہے۔
فیس بک کے علاوہ یوٹیوب اور گوگل اشتہارات اور مونیٹائزیشن یعنی مواد کے ذریعے پیسے کمانے کے منصوبے کے تحت مواد تیار کرنے والوں کو رقم فراہم کرتا ہے جس سے پہلے ہی بیسیوں ہزاروں پاکستانی خطیر رقم کما رہے ہیں۔ تاہم اب فیس بک نے بھی پاکستانی صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شین وارن کو گوگلی کس نے سکھائی ؟سرفراز نواز کالیجنڈباﺅلر کے انتقال پر اہم انکشاف