عمران خان اسلام آباد آرہے ہیں، روک سکو تو روک لو!!!

Jun 04, 2022 | 23:02:PM
عمران خان اسلام آباد آرہے ہیں، روک سکو تو روک لو!!!
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اتوار کو اسلام آباد آرہے ہیں۔ 

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان کو آنے نہیں دوں گا۔ ایسی دھمکیوں پر سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے۔ کیونکہ ان دھمکیوں کا نوٹس حکومت تو نہیں لے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:پولیس میں بڑی تبدیلی آگئی 

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ملک میں بدمعاشی کے ذریعے معاملات چلانا چاہ رہے ہیں۔ اگر ملک کو بدمعاشوں کا اکھاڑا بنایا گیا تو معاملات بہتر نہیں ہوں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ موجود ہے۔ جسے پہلے بھی نہیں مانا گیا۔ امید کرتا ہوں سپریم کورٹ ان معاملات کو دیکھے گی اور وزیرداخلہ کی دھمکیوں کا نوٹس لے گی۔