حکومت نے بجلی اور پٹرول کے بعد سوئی گیس بھی مہنگی کردی

Jun 04, 2022 | 00:32:AM

(24 نیوز)حکومت نے بجلی اور پٹرول کے بعد سوئی گیس بھی مہنگی کردی،اوگرا نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔
اوگرا نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافے کی منظوری دیدی، اوگرا کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ سندھ اور بلوچستان کیلئے سوئی گیس 44 فیصد مہنگی کی جائے ،سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیاہے۔
ملک بھر میں عوام کو یکم جولائی سے گیس 45 فیصد مہنگی ملے گی ،اوگرا کی گیس قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئیں، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین میں خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان نوکریوں سے فارغ

مزیدخبریں