وفاقی کابینہ کا اجلاس بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری موخر

Jul 04, 2022 | 17:24:PM
وفاقی کابینہ ، خوشخبری
کیپشن: وفاقی کابینہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی سمری موخر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ای سی سی نے پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کر دی تھی ، وزیراعظم نے سمری موخر کرنے کی ہدایت کر دی ، وفاقی کابینہ منظوری دیتی تو بجلی صارفین پر مرحلہ وار 7 روپے 90 پیسے کا اضافی بوجھ پڑتا ، اجلاس میں وفاقی وزرا نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کھل کر بات کی۔وفاقی وزراءنے اپنے علاقوں میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کے دورانئے کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت مستقبل میں امپورٹڈ فیول پر بجلی کی پیداوار نہیں کرے گی ۔خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی پیداوار تھر کول ،ہیڈل اور دیگر متبادل ذرائع سے کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں بجلی کا شارٹ فال کتنا ہے،اعداد وشمار جاری