بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ

Jul 04, 2021 | 23:44:PM
 بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب نے بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ حج تک مسجد الحرام اور اس کے آس پاس اجازت نامے کے بغیر آنے والوں پر دس ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد ہو گا۔اسی طرح  منا، مذدلفہ اور عرافات آنے پر بھی پابندی ہو گی۔ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ڈبل کر دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جن افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے انہیں مسجد نبوی اور مسجد حرام میں آنے کی اجازت ہو گی۔حکا م کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبا جب تک ختم نہیں ہوتی جرمانے کی سزا نافذ رہے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 173 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 13 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر خان کی طلاق کے بعد اداکا رہ حنا خان بھی میدان میں آگئیں۔۔بڑی با ت کہہ ڈالی