خلیجی ممالک کیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

Jul 04, 2021 | 19:41:PM
خلیجی ممالک کیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ 
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے دبئی، دوحہ اور بحرین سے پاکستان کیلئے 18 پروازیں آپریٹ کرے گی۔پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلئے آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔قومی ایئرلائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور پھنسے ہونے ہم وطنوں کو واپس لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ہیں اور امریکا، ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بکنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ایئرلائن آریانہ کوپاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت دینے کافیصلہ