پنجاب میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے براہ راست گورنر کے اختیارات ختم

Jan 04, 2023 | 11:55:AM
وزیر اعلی پنجاب نے وائس چانسلر کی تعیناتی میں گورنر کے براہ راست اختیارات بھی چھین لیے۔ پنجاب میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے براہ راست گورنر کے اختیارات ختم کر دیئے
کیپشن: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعلی پنجاب نے وائس چانسلر کی تعیناتی میں گورنر کے براہ راست اختیارات بھی چھین لیے۔ پنجاب میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے براہ راست گورنر کے اختیارات ختم کر دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اختیارات بھی چھین لئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے یونیورسٹیز ایکٹ میں وی سی کی تعیناتی پر رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ دستاویزات کے مطابق چانسلر کی تعیناتی اب گورنر براہ راست نہیں کرسکیں گے۔

وائس چانسلر کی تعیناتی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکے گی۔ اس سے قبل ایکٹ میں تعیناتی کا اختیار براہ راست گورنر پنجاب کے پاس تھا۔ اب گورنر صرف کابینہ کے منظور کردہ وائس چانسلر کو ہی تعینات کرسکے گا۔

یاد رہے  وفاقی یونیورسیٹز کا چانسر صدر مملکت ہوتا ہے جبکہ صوبائی حکومتوں کے ماتحت آنیوالی یونیورسٹیز کے چانسلرز گورنرز ہوتے ہیں ۔اب چانسلر ہی اپنے ماتحت وائس چانسلرز کو تعینات نہیں کرسکے گا ۔